میلبرن چیریٹی ایونٹ: اسٹیو اسمتھ ٹینس پلیئر جبکہ جوکوچ کرکٹر بن گئے، ویڈیو وائرل

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میلبرن کے ایک چیریٹی ایونٹ میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور ٹینس اسٹار جوکووچ نے ٹینس کورٹ میں کرکٹ اور ٹینس دونوں گیمز کھیل کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر میلبرن کے چیریٹی ایونٹ کی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکوچ کے کئی روپ نظر آئے، سربین اسٹار نے خود کو ہر فن مولا ثابت کیا۔

انہوں نے ٹینس ہی نہیں، ویل چیئر ٹینس، کرکٹ، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس اور جمناسٹک سارے کھیلوں میں خوب رنگ جمایا۔

میلبرن میں چیرٹی ایونٹ ’اے نائٹ ود نواک اینڈ فرینڈز‘ میں جوکووچ نے مایہ ناز کرکٹر اسٹیو اسمتھ اور عظیم لیگ اسپنر شین وارن کے بیٹے جیکسن وارن کے ساتھ کرکٹ کے جوہر دکھائے۔

اسمتھ نے بیٹ کی جگہ ریکٹ سنبھالا لیکن جوکووچ کے سامنے سنبھل نہ پائے۔

باسکٹ بال کے پلیئر ایلن ولیمز، ایتھلیٹ پیٹر بول اور جمانسٹ جارجیا گڈون نے بھی ریکٹ تھاما۔

سٹسپاس سے نمائشی میچ کے علاوہ جوکووچ نے ویل چیئر ٹینس بھی کھیلی۔

جوکووچ اور آرینا سابالنکا نے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں سٹسپاس اور ماریہ سکاری کے ساتھ خوب شغل لگایا۔ گیند کو باسکٹ کرنے کےلیے جوکووچ کو بڑی محنت کرنا پڑی۔

آسٹریلوی جمناسٹ جیورجیا گڈون نے ٹینس اسٹار کو کچھ ایکسرسائز کروائیں۔

اس ایونٹ میں موجود تماشائیوں نے ایک ایک لمحہ بھرپور انجوائے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے