صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس اعجازالاحسن کا استعفی منظور کر لیا

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجازالاحسن کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مشاورت سے جسٹس اعجازالاحسن کا استعفی منظور کیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے گزشتہ روز آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 کے تحت اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا اور اپنا استعفی صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کیا تھا۔

 جسٹس اعجازالاحسن نے 2 روز قبل سابق جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے اختلاف کیا تھا اور گزشتہ روز  سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

مزید کام جاری رکھنا نہیں چاہتا، جسٹس اعجاز الحسن

جسٹس اعجاز الاحسن کی جانب سے صدر مملکت کو ارسال گئے استعفے میں کہا گیا ہے کہ بطور سپریم کورٹ جج مزید کام جاری رکھنا نہیں چاہتا، آرٹیکل 206 شق (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔

استعفے کے متن کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے لکھا ہے کہ بطور سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ جج کام کرنا باعث اعزاز تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp