آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ 2024 کے میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچے۔ ان کی اس دبنگ انٹری نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے۔
ڈیوڈ وارنر ہنٹر ویلی میں اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے فوری بعد ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے اور سیدھا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آکر اترے۔
Ever seen anything like it? 😆 🚁 @davidwarner31 arrives to the @scg on a helicopter to the Sydney Smash. #BBL13 pic.twitter.com/gS4Rxmz71C
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2024
ان کے ہیلی کاپٹر نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عین اس مقام پر لینڈ کیا جہاں ان کے الوداعی ٹیسٹ کے دوران ’تھینکس ڈیو‘ کا لوگو پینٹ کیا گیا تھا۔
صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ کیا یہ پرندہ ہے یا ہوائی جہاز؟ ساتھ ہی انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’نہیں، یہ تو ڈیوڈ وارنر ہیں جو سڈنی میچ کے لیے پہنچے ہیں۔‘
Is it a bird? Is it a plane? No, it's @davidwarner31 arriving for the Sydney Smash! 🚁 #BBL13 pic.twitter.com/1euUQMH9I4
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ڈیوڈ وارنر نے بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر بک کرایا تھا تاکہ اپنے بھائی کی شادی سے سیدھا اسٹیڈیم پہنچ سکیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ میں نے ہیلی کاپٹر بک کرا یا ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ شادی کی تقریب سے فارغ ہوتے ہی سڈنی پہنچ کر بگ بیش میچ میں شرکت کروں۔