مجھے پیغام دیا گیا ہے اگر ہماری بات مانیں گے تو کرپشن سمیت تمام مقدمے ختم ہو جائیں گے، عمران خان

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ایک پیغام دیا گیا ہے کہ اگر ہماری بات مانیں گے تو کرپشن سمیت تمام مقدمے معاف (ختم) ہو جائیں گے، بتانا چاہتے تھے کہ ہم جب چاہیں کسی کو بھی ڈرائی کلین کر سکتے ہیں۔ مجھ پر 2 سو کیسز کر دیے گئے، کیا ملکی تاریخ میں کسی پر اتنے مقدمات ہوئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ، سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف، مریم نواز، آصف علی زرداری، شہباز شریف کی اربوں روپے کی کرپشن معاف کردی گئی ہے۔ جنرل باجوہ نے مجھے اور شاہ محمود قریشی کو رجیم چینج آپریشن پر خاموش رہنے کا کہا تھا، سائفر کیس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی رجیم چینج کرنے والوں کو ایکسپوز کرنے کی

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چھوٹی سی ایلیٹ قانون کے اوپر بیٹھی ہوئی ہے، یہ آپ کے سامنے جنگل کا قانون ہے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی پر معافی مانگ لیں تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی بات کرتے ہیں، 9 مئی کو ظلم تو مجھ پر ہوا ہے۔

فلسطین اور یمن کی صورتحال سے متعلق صحافی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ فلسطینیوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، فلسطین میں کوئی لڑائی یا جنگ نہیں بلکہ ظلم وستم ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟