ٹی وی ڈراما سیریل بے لگام کے رومانوی مناظر کے بارے میں الزامات سامنے آئے ہیں کہ اس ڈرامے کے ’رومانوی مناظر‘ ڈراما سیریل ’تیرے بن ‘ سے نقل کیے گئے ہیں۔
ڈراما سیریل ’تیرے بن ‘ کی قسط نمبر 22 کے آغاز میں میراب (یمنا زیدی) اور مرتضیٰ (وہاج علی) کے درمیان تیرے بن کا رومانوی منظر شو میں ایک یادگار لمحہ بن گیا تھا۔
اس میں ایک آؤٹ ڈور سیٹ اپ تھا، جس میں لائٹس اور کھانے کی ایک بڑی میز سجی ہوتی ہے۔ مرتسم نے اس موقع پر کالے رنگ کا سوٹ پہنا رکھا ہوتا ہے جہاں وہ بے تابی سے میراب کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے بعد میراب کانسی کے رنگ کی بنی ساڑی پہنے دلکش انداز میں نمودار ہوتی ہیں۔
یہ منظر ڈراما سیریل کا حسین ترین پل بن گیا تھا اور یہاں تک کہ اس کے اصل ساؤنڈ ٹریک کا بھی حصہ بن گیا۔ اس سے پہلے کہ جوڑا رومانوی شام سے لطف اندوز ہونے کے لیے میز پر بیٹھے، مرتسم میراب سے کہتا ہے کہ’ تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو‘۔
اب یہی مناظر ڈراما سیریل ’ بے لگام ‘ میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ میراب اور مرتسم کے درمیان کے لمحہ کو ڈراما سیریل بے لگام کے ایک منظر کے لیے بھی کاپی کیا گیا ہے۔
ڈراما سیریل ’بے لگام ‘ کی قسط نمبر 107 کے 20 منٹ کے وقفے کے بعد افنان اور رمشا ایک رومانٹک ڈنر کرتے ہیں۔
میراب کی طرح کانسی کے رنگ کی ساڑی میں ملبوس، رمشا گھر کے بیرونی ماحول کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں، جسے روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہوتا ہے۔
افنان اسے اس وقت مزید حیران کرتا ہے جب وہ اسے گلدستہ تحفے میں دیتا ہے۔ انہوں نے گلابی رنگ کی شرٹ اور گرے رنگ کی پتلون پہن رکھی ہوتی ہے۔
چاہتوں کے تبادلے کے بعد یہ رومانوی جوڑا میز پر بیٹھ جاتا ہے اور بالکل وہی منظر نظر آتا ہے جو ڈراما سیریل ’ تیرے بن ‘ میں مرتسم اور میراب کے درمیان دکھایا جاتا ہے۔
ان نقل کیے گئے لمحات پر بہت سے مداح بظاہر ناخوش تھے تاہم بعض نے کہا کہ ’بے لگام ‘ کے اس رومانوی منظر کا مقابلہ تیرے بن کے منظر سے نہیں کیا جا سکتا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ واضح ہے کہ انہوں نے اس منظر کو دوبارہ فلمایا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جونیئرز نے اپنے سینیئرز کی نقل کی۔ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ وہ مرتسم اور میراب کی طرح نہیں کر سکے۔ یہ منظر ایک کاپی ہے۔
یہ ڈراما رمشا (لائبہ خان) پر مبنی ہے، جو ایک ایسی لڑکی ہے جس کی پرورش بغیر کسی سماجی پابندیوں کے کی گئی ہوتی ہے۔
انٹرنیٹ تک لامحدود رسائی اس کو سوشل میڈیا پر ضرورت سے زیادہ وقت گزارنے کا باعث بنتی ہے اور اس کی یہ عادت شہرت کے لیے ایک ہمہ وقت شوق میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اسی دوران رمشا افنان (علی عباس) محبت کرنے کا دعویٰ کرنے لگتی ہے۔
لیکن یہاں افنان اپنی چچا زاد علیزے (طوبیٰ انور) سے محبت کرتا ہے اور رمشا کو محض اپنے لیے ایک دوست اور تفریح کا ذریعہ سمجھتا ہے، لیکن رمشا اس دوستی کو محبت سمجھنے لگتی ہے۔