خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے تجارتی مرکز سواڑی کے قریب واقع کڑپہ گاؤں ایک خوبصورت علاقہ ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی زراعت کے پیشہ سے وابستہ ہے۔
کڑپہ گاؤں کے شبیر خان تعلیم کے ساتھ ساتھ گندم کی تیلیوں سے مختلف قسم کی تصویریں بناتے ہیں۔ آرٹ کی یہ قسم چینی آرٹسٹس نے زمانہ قدیم میں متعارف کرائی تھی جسے پاکستان میں زندہ کرنے کا سہرا شبیر کے سر پر سجا ہے۔ مزید جانیں جنید ابراہیم کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔