سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو اپنی خواب گاہ میں کیوں بلایا؟

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹرز اور فوٹوگرافرز اپنے فرائض کی انجام دہی میں کبھی کبھار معروف شخصیات کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھ پاتے۔ ایسا ہی کچھ بھارت کے اداکار سیف علی خان کے ساتھ بھی ہوا جو اس بات پر خاصے چڑ سے گئے۔

سیف علی خان، ان کی اہلیہ کرینہ کپور اپنے بچوں کے ساتھ جب ایک تقریب میں شرکت کر کے گھر واپس آئے تو ان کے پیچھے میڈیا کے فوٹوگرافرز بھی رہائش گاہ میں داخل ہوگئے اور ان سے تصویر کھینچوانے کی فرمائش کرنے لگ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ ملائکا اروڑا کی والدہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس پہنچے تھے اور اس موقع پر کرینہ نے دیدہ زیب لباس پہن پہنا ہوا تھا جو خاصا بیباک بھی تھا۔

فوٹوگرافرز کی گھر کے حدود میں داخل ہونے اور کرینہ کپور کے بولڈ لباس میں ان کی تصاویر کھینچنے کی ضد پر سیف علی خان فوٹوگرافرز پر برس پڑے اور غصے میں آکر ان افراد کو اپنی خواب گاہ تک آنے کی دعوت دے دی۔

سیف علی خان پہلے تو فوٹوگرافرز کی فرمائش پر انھیں پیار سے منع کرتے رہے لیکن ان کے بار بار اصرار کے بعد انھوں نے تنگ آکر ان افراد کو اپنے بیڈ روم میں داخل ہوجانے کو کہا۔ سیف علی خان کی اس انوکھی دعوت پر کرینہ کپور مسکراتی رہیں اور پھر شوہر کے ہمراہ اندر چلی گئیں اور فوٹوگرافرز ناکام لوٹ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل