بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا پلان سامنے آگیا

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران بعض مقامات پر پاک فوج کے اہلکار بھی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک ترسیل کے عمل کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی ہیں۔

انہوں ںے کہاکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے جو اپنی نگرانی اور مقامی پولیس کے اہل کاروں کی حفاظتی تحویل میں بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل کو یقینی بناتے ہیں۔

انہوں ںے کہاکہ بعض جگہوں پر حالات کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج کے اہلکار بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp