مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتی مشنز میں نئے تعینات ہونے والے تجارت و سرمایہ کاری آفیسران نے دفترخارجہ کا دورہ کیا جہاں انہیں متعلقہ شعبہ جات سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ مختلف ممالک میں پاکستانی مشنز میں نئے تعینات ٹریڈ و انوسٹمنٹ آفیسران نے ہفتہ کے روز وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ امور محمد سائرس سجاد قاضی نے ان آفیسران کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے ان ٹریڈو انوسٹمنٹ آفسران کے اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے لیے اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ٹی آئی اوز کو پاکستان کی خارجہ پالیسی،اقتصادی سفارتکاری اقدامات بالخصوص خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں اہم انتظامی اور مالی امور کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔