پی ٹی آئی کراچی کا شیر افضل مروت کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے کا الزام

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں ورکرز کنونشن سے قبل پولیس نے چھاپہ مارا ہے اور شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے کہا ہے کہ میسر ہاؤس میں شیر افضل مروت نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا تھا۔ پولیس نے میسر ہاؤس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے۔ جبکہ چھاپے کے دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/MKamran_14/status/1746559089390637075

پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ‏شیر افضل مروت کو کراچی میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ بڑے افسوس کی بات ہے سندھ میں ہمارے مہمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا جا رہا ہے تمام جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے لیکن آج سب نے دیکھا سی ویو اور اب میسر ہاؤس کو پولیس نے گھیرا ہوا ہے۔

راجہ اظہر نے کہاکہ ہمارے ورکرز کنونشن کو سبوتاژ کرنے کے لیے پولیس نے ہمارے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ایس ایس پی ہمیں بتائیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہمارے اوپر دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے کارکنان کو فوری رہا نہیں کیا جاتا تو ہم آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے اور اپنے وکلا کے ہمراہ قانونی جنگ لڑیں گے۔

سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم درست نہیں ہوئی، شیر افضل مروت

دوسری جانب شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہر ہتھکنڈے کا جواب دیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے 15 سال میں قبضے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، کراچی کے لوگ تو آج گھروں سے نکل آئے ہیں لیکن جن لوگوں نے مجھے جلسے کی دعوت دی وہ غائب ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم غلط ہوئی، جو ٹکٹ ہولڈر ریلی میں ہی شریک نہیں ہوئے وہ ہمارے وفادار کیسے ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp