جائیداد کے بٹوارے کے لیے چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت جائیداد کے بٹوارے کی غرض سے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف عدالت چلے گئے۔

چوہدری شجاعت نے آبائی گھر ظہور پیلس کی تقسیم کے لیے سول کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا اور درخواست گزار کے کزن پرویز الٰہی، قیصرہ الٰہی، سمیرا الٰہی اور کشور سلطانہ کو 19جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کی بہنیں گھر پرویز الٰہی کے نام کرانا چاہتی ہیں اور یہ لوگ انہیں (چوہدری شجاعت) کو اس گھر سے غیر قانونی طریقے سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنی درخواست میں چوہدری پرویز الیٰہی نے عدالت سے فریقین کو جائیداد تقسیم کرکے حصہ دینے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp