امریکی فضائیہ کی ایک افسر میڈیسن مارش کو مس امریکا کا تاج پہنا دیا گیا، امریکی ایئر فورس کے مطابق، سیکنڈ لیفٹیننٹ میڈیسن مارش سالانہ مقابلہ جیتنے والی پہلی حاضر سروس ممبر ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مس مارش نے مقابلے میں امریکی ریاست کولوراڈو کی نمائندگی کی، جو یو ایس ایئر فورس اکیڈمی کا ہیڈ کواٹر ہے۔ ایئرفورس میں خدمات اسر انجام دینے کے ساتھ ساتھ میڈیسن مارش ہارورڈ یونیورسٹی میں فزکس میں ماسٹرز بھی کر رہی ہیں۔
Join us in congratulating #USAF grad 2nd Lt. Madison Marsh on being crowned Miss America 2024.
As well as being the first active-duty @usairforce officer to win the title, Madison is also working on her master's at @Harvard!
Congratulations Madison! pic.twitter.com/Gz8OHqgcOG
— U.S. Air Force Academy (@AF_Academy) January 16, 2024
امریکی فضائیہ نے میڈیسن مارش کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انکی تصاویر کے ساتھ ان کے لیے مبارکبادی نوٹ بھی تحریر کیا گیا۔
دسمبر میں، مقابلہ سے چند ہفتے پہلے، میڈیسن مارش نے نیواڈا میں ایئر فورس کے ایک اڈے پر پرواز سے قبل اپنے ساتھی اسٹاف ممبران کو اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایئر فورس کے امیج کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہیں۔ اسی عزم کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔
نومبر کے مہینے میں ایئر فورس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری کزن طویل عرصے سے ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے، یہ چیز مجھے بہت پسند ہے کیونکہ وہ اپنے اس اقدام سے کمیونٹی کا ایک مثبت پہلو اجاگر کر رہی ہے، میں اس کے ان اقدام سے متاثر ہوں۔
اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انسان کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے، بس اس کی لگن ہونی چاہیے۔ ملٹری کی ٹریننگ کی وجہ سے مجھے خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیسن مارش پہلے مس کولوراڈو بھی رہ چکی ہیں اس دوران انہوں نے امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور اب وہ مس امریکا بھی منتخب ہو چکی ہیں۔ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔