پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز (RSLF) کے درمیان موجودہ عسکری تعاون بڑھانے اور مزید فروغ دینے کے لیے رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ لاہور ایئر بیس پہنچا تو پاکستان کی جانب سے اعلیٰ فوجی حکام نے سعودی فورسز کا پرتپاک استقبال کیا۔ سعودی دستہ مشترکا جنگی مشقوں مین حصہ لے گا۔

دونوں افواج مشترکہ مشقی تربیت اوکاڑہ گیریژن اور خیرپور ٹامیوالی میں کریں گی۔ مشترکہ مشقی تربیت 45دن تک جاری رہے گی۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے عسکری تربیت، ہنر اور مہارت کو آپس میں بانٹنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp