تیسرا ٹی20: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ میں جاری ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیم نے تیسرے میچ کے لیے اپنے 3 بولرز کو نئے بولرز کے ساتھ تبدیل کر دیا، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی20 میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی جگہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر تیسرے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کی رہنمائی میں 11 رکنی اسکواڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اعلان کردہ پلیئنگ الیون کے مطابق نائب کپتان محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ بلے باز ہوں گے۔ اعظم خان وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بابر اعظم تیسرے نمبر پر کھیلیں گے۔

اسامہ میر کی جگہ محمد نواز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ عباس آفریدی اور عامر جمال کی جگہ محمد زمان اور محمد وسیم جونیئر کھیلیں گے۔

یاد رہے عباس آفریدی انجری کے باعث آرام کریں گے، گزشتہ دو میچوں نے انہوں نے ذمہ دار بولنگ کی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے پاکستان کو سیریز کے پہلے 2 میچز میں بلیک کیپس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ تیسرا میچ کل شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp