وفاقی حکومت قائم رہی تو صوبوں کے انتخابی نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، سراج الحق

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قائم رہی تو دوصوبوں کے انتخابی نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا جس سے مزید انتشار پھیلے گا، ملک ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی روز ہونے چاہییں۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ویمن ایکسیلنس سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی انتخابات پر 72ارب روپے خرچ آتا ہے، جزوی انتخابات سے قومی خزانے پر بوجھ ناقابل برداشت ہو جائے گا، ملک ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی روز ہونے چاہییں۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے جمہوریت کمزور کی، قانون کا مذاق اڑایا اور تینوں اپنی مرضی کے انتخابات چاہتی ہیں۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی، صاف اور شفاف انتخابات اور قانون کی بالادستی قائم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران ٹرائیکا چاہتا ہے عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نیب ان کا تابع رہے۔ 14مارچ کو ملک بھر سے نامزدامیدواران کو اسلام آباد میں اکٹھا کر رہے ہیں، اسی روز اپنے منشور کا اعلان کریں گے اور قوم کو متبادل قیادت دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp