گوگل پاکستان الیکشن سرچ ٹرینڈ پر تحریک انصاف سب سے آگے

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے چلنے والے ٹرینڈ میں کونسی سیاسی جماعت سرفہرست ہے، گوگل نے پاکستانی عوام کے لیے ’گوگل ٹرینڈ پاکستان جنرل الیکشن‘ کے نام سے پیج لانچ کردیا ہے۔

گوگل کا یہ پیج صارفین کی جانب سے پاکستان میں8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے حوالے سے سوالات کے جواب دے گا۔

گوگل کی بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘Google Trends Pakistan General Election’ پیج میں پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2024 متعلق سرفہرست موضوعات کا ڈیٹا شامل ہے، جیسے کہ معیشت، ٹیکس اور اجرت وغیرہ۔

یہ پیج نہ صرف انتخابات سے متعلق سرفہرست موضوعات کو نمایاں کرتا ہے بلکہ ان کی علاقوں کی بنیاد پر درجہ بندی بھی کرتا ہے۔

گوگل نے واضح کیا کہ گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن کا صفحہ کوئی پول یا سروے نہیں ہے بلکہ یہ محض وقت کے ساتھ مقامی سطح پر مخصوص موضوعات میں لوگوں کی تلاش کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

کسی خاص تلاش کے استفسار میں اضافہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی نہ کسی طرح ‘زیادہ مقبول’ یا ‘جیتنے والی’ ہے۔

پاکستانیوں نے گزشتہ 14 دنوں نے کیا سرچ کیا؟

گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 14 دنوں میں پاکستانی عوام نے سب سے زیادہ پی ٹی آئی کو سرچ کیا ہے، پی ٹی آئی نے کل آن لائن سرچز کا 78 فیصد حصہ لیا اور اس کے بعد اس کے مرکزی حریف پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کو 14 فیصد آن لائن سرچ کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سندھ میں پوزیشن اب بھی مضبوط ہے، پیپلز پارٹی کو 4 فیصد آن لائن سرچ ملی اور مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو 3فیصد آن لائن سرچ کیا گیا۔

 جماعت اسلامی (جے آئی) اور جماعت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف)، کراچی کی متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو 2 فیصد سرچ کیا گیا۔

گوگل کے مطابق 2023 میں پاکستان میں زندگی کی لاگت میں تلاش کی دلچسپی 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان 2023 میں خارجہ پالیسی کے لیے سرچ کرنے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل تھا۔

پاکستان میں مبینہ طور پر مقبول ترین سیاستدان ہونے کے باوجود عمران خان کے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے امکانات کم ہیں۔ کیوں کہ سابق وزیر اعظم اپنے وزارت عظمیٰ کے دوران سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں بدعنوانی کے مقدمے میں اگست سے جیل میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp