بینائی سے محروم گل زمین خان آج ایک پُرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ لیکن اس مقام تک پہنچنے کا طویل سفر انتہائی تکلیف دہ، مشکلات اور آزمائشوں بھرا تھا۔ وی نیوز کے نامہ نگار سراج الدین مزید بتاتے ہیں۔