70 ہزار سال بعد دریافت ہونے والا دنیا کا آٹھواں براعظم کہاں واقع ہے؟

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے آسٹریلیا کے شمالی ساحل کے قریب ایک طویل گمشدہ براعظم کے شواہد دریافت کیے ہیں جہاں تقریباً 70 ہزار سال قبل 5 لاکھ انسان اپنی زندگی بسر کرتے تھے۔

اس براعظم کو نارتھ ویسٹ شیلف کہا جاتا ہے، اس میں جھیلیں، دریا، جزیرہ نما علاقے اور ایک بڑا سمندر شامل ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ براعظم برطانیہ کے کل رقبہ سے تقریباً 1.6 گنا بڑا تھا۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس براعظم میں جزیرے بہت وسیع تھے جنہیں قدیم انسانوں نے انڈونیشیا سے آسٹریلیا کی طرف ہجرت کرنے کے لیے استعمال کیا۔ مگر تقریباً 10 ہزار سال پہلے سمندر کی سطح میں اضافے کی وجہ سے یہ جزیرہ بحیرہ تیمور میں 300 فٹ نیچے ڈوب گیا تھا۔

آسٹریلیا کی گریفتھ یونیورسٹی کے ماہر آثار قدیمہ کاسیہ نارمن اور ان کے ساتھیوں نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کی ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا کے شمال مغربی شیلف پر پیچیدہ لینڈ اسکیپ دریافت کیا ہے جو ہمارے براعظم پر پائے جانے والے کسی بھی خطے سے مختلف ہے۔

دنیا میں برفانی دور کا خاتمہ تقریباً 18 ہزار سال پہلے ہوا اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے سطح سمندر میں بھی اضافہ ہوا اور براعظموں کے بڑے حصے زیر آب آگئے، ان میں وہ بڑا زمینی حصہ بھی شامل تھا جو آسٹریلیا کو گھیرے ہوئے تھا۔

یہ براعظم، جو آسٹریلیا کی سرزمین سے نیو گنی اور تسمانیہ میں شامل ہو کر تشکیل پاتا ہے، آج کے دور میں ساہول کہلاتا ہے، جب سطح سمندر میں اضافہ ہوا تو یہ جزوی طور پر ڈوب گیا تھا۔ اس عمل نے تسمانیہ کو زمین علاقوں سے الگ اور براعظم ساہول کو آسٹریلیا اور نیو گنی میں تقسیم کر دیا تھا۔

محققین کے مطابق، ساہول کا نارتھ ویسٹ شیلف خاص طور پر ایک وسیع، قابل رہائش اور ایک مشترک ثقافت والا علاقہ تھا جس میں زبانوں، پتھروں سے بنائے گئے نمونے اور ہتھیاروں میں پائی جانے والی خصوصیات مشترک تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل