پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، چین

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کا کہنا ہے کہ دو طرفہ حملوں کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو پوری امید ہے کہ دونوں فریقین اطمینان اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے تاکہ کشیدگی میں اضافے سے بچ سکیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ دونوں فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان صلح کروانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

’امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں‘۔

کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بھی کہا کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جاسکتے ہیں، دونوں ملکوں سے کہتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں اور تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آگے بڑھائیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ تعلقات عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں، پاکستان اور ایران بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کرسکتے ہیں، چین اچھے دوست پاکستان و ایران سے کہتا ہے ہم کردارکے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp