کراچی میں سائن بورڈز، ہورڈنگز، فلائی اوورز سے سیاسی بینرز ہٹائے جائیں، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بھر کی شاہراہوں سے سائن بورڈز، ہورڈنگز، فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برجز سے تمام سیاسی بینرز ہٹانے کا حکم دے دیا، جبکہ انتظامیہ کو تصاویر آویزاں کرنے والے سیاسی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو شہر میں عوامی مقامات پر بل بورڈز، ہورڈنگز پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ندیم اختر نے کے ایم سی اور کنٹونمنٹس وکلا سے مکالمے میں کہا کہ اس شہر کو جنگل مت بنائیں جائیں جاکر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

کنٹونمنٹ کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم کارروائی کررہے ہیں ان میں کچھ رکاوٹیں آرہی ہیں۔ عدالت نے اس مؤقف پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر کام نہیں کرسکتے تو بند کردیں کنٹونمنٹ، جس کے بعد عدالت نے کراچی بھر سے سائن بورڈز، ہورڈنگز، فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برجز سے تمام سیاسی بینرز ہٹانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ بل بورڈز اور ہورڈنگز پر جس سیاسی رہنما کی تصویریں ہوں اس کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن اور شہری انتظامیہ کو تصاویر آویزاں کرنے والے سیاسی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔

’اگر کوئی ٹاؤن یا کنٹونمنٹ افسر لیت و لال سے کام لے تو اسکے خلاف کارروائی کی جائے، پولیس حکام بھی ملے ہوئے ہوں تو انکے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں‘۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس میں کہا کہ ہم شہر میں آنے والوں کو کیا بتانا چاہتے ہیں یہ مہذب لوگوں کا شہر ہے یا جنگل ہے؟ عدالت عالیہ نے شہر بھر سے تمام بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹا کر 31 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے 2016 میں بل بورڈز، ہورڈنگز پر پابندی کا فیصلہ دیا تھا۔ پابندی کے باوجود پبلک مقامات پر بل بورڈز لگائے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور