اگلی وزیراعظم مریم نواز؟ سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی؟

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 فروری کے عام انتخابات کے لیےسیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔معاشی روڈ میپ پر اور پی ٹی آئی دورِ حکومت کی ناکامیوں کو انتخابی بیانیے کا حصہ بناتے ہوئےمسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے اور اسی سلسلے میں آج حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کیا۔

نواز شریف نے جلسے سے کچھ دیر خطاب کرنے کے بعد اسٹیج مریم نواز کے حوالے کر دیا ، جہاںسابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے انتخابی مہم میں نظر نہ آنے پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں وہیں مریم نواز کی سرگرمیوں پر صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے انہیں اپنے ساتھ رکھ کرموقع دے رہے ہیں اور ان کی ٹریننگ کر رہے ہیں ۔

کیونکہ یہ افواہیں بھی سرگرم ہیں کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے بلکہ وہ کسی کو نامزد کریں گے اور اس کے لیے مریم نواز سے بہتر آپشن ہیں ۔جنھیں میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہوگی اوروہ مریم نواز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنانے کی بھرپور کوششیں کریں گے جبکہ ن لیگ کی اس مہم میں میاں شہباز شریف سمیت پوری پارٹی ان کے ساتھ ہوگی۔

میمونہ اختر لکھتی ہیں کہ آج نواز شریف نے مریم نواز کو وزیراعظم بنانے کا واضح اشارہ دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ حافظ آباد جلسے میں میاں نواز شریف نے مریم نواز کو اپنے بعد خطاب کرنے کا موقع دے کر واضع عندیہ دیا ہے کہ ن لیگ کی کوشش ہوگی کہ انتخابات میں اکثریت ملی تو وزیر اعظم کی امیدوار مریم نواز شریف ہی ہوں گی۔

عمر دراز گوندل نے طنزاً کہا کہ نواز شریف نے مریم نواز سے پہلے تقریر کرنے کی فرمائش کردی پہلے مجھے بُلایا جائے بعد میں مریم نواز۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp