پاکستان اور مصر کا دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدرنے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار تاریخی اور روایتی تعلقات ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعلقات قابل ذکر رہے ہیں اور دونوں ممالک کی افواج مل کر دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

جنرل (ر) انور علی حیدر نے کہا کہ مصر اور پاکستان تمام شعبوں میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کو ایک جیسے چیلنجز کاسامنا ہے اوردونوں کے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ہی ممالک امن و ترقی کے لیے یکساں خواہشات رکھتے ہیں۔

مصری سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے وزیردفاع کا شکریہ ادا کیا اوردفاع سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

واریئر ڈیویڈنڈ: ٹرمپ نے لاکھوں امریکی فوجیوں کو فی کس 1,776 ڈالر دینے کا اعلان کردیا

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی