‏عمران خان کو عدت میں نکاح کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک دیا عدالت نے خاور مانیکا کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی معران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ساری ڈسٹرکٹ جوڈیشری اڈیالہ جیل میں موجود ہے، آج انہوں نے بیانات ریکارڈ کرنے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کو روک دیتے ہیں، آپ بتائیں کیس کیا ہے؟ سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ عدت کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ فرض کریں کہ اس متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود نہ ہو، قانون کے مطابق تو نکاح اگر عدت میں ہوا تو وہ بعد میں ریگولرائز ہوجاتا ہے۔ اگر نکاح باقاعدہ بھی نہیں ہوتا تو اس میں جرم کیا ہے؟ آپ نے اس درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟

سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جاری سمن چیلنج کیے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عمومی طور پر عدت کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟ سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ عمومی طور پر 90 روز دورانیہ ہوتا ہے لیکن مفتی تقی عثمانی صاحب نے اس میں وضاحت کی ہے۔ ان کے بیان کو بھی مان لیا جائے تو 48 دنوں کے بعد نکاح ہوا۔ اس ججمنٹ کے ہوتے ہوئے کمپلینٹ سرے سے بنتی ہی نہیں۔

سرکاری وکیل زوہیب گوندل نے استدعا کی کہ اس کیس میں راجا رضوان عباسی وکیل ہیں۔ وہ آجائیں پھر ان کو سن لیا جائے، تب تک حکم امتناع نہ دیا جائے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا کیس بیان کیا ہے، آپ اپنا فتوی لے آئیں دیکھ لیں گے۔

عدالت نے عدت کے دوران نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے شکایت کنندہ خاور مانیکا کو 25 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟