شعیب ملک کی تیسری شادی: ثانیہ مرزا سے بھی بلے باز چھن گیا

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی

کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قرآنی آیت لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ ’ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا‘ ۔

ثنا جاوید نے انسٹا گرام پر اپنا نام تبدیل کر کے ثنا شعیب ملک کر دیا۔

شعیب ملک کی دوسری شادی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حمیرا منہاس لکھتی ہیں کہ ثنا جاوید کی دوسری اور شعیب ملک کی تیسری شادی ہے۔

ایک بھارتی صارف نے شعیب ملک کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کے لیے پورے سسٹم اور ملک سے لڑائی کی لیکن ایک پاکستانی پر بھروسہ کرنے کے نتائج دیکھ لیں۔

https://Twitter.com/siappaa_/status/1748597120402092361?s=20

نورے فاطمہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ مرد کو کوئی نہیں بدل سکتا، دھوکہ دینا اس کی فطرت ہے، پہلی کے بعد دوسری اور پھر تیسری عورت کو تلاش کرنا، ثانیہ نے شعیب ملک کے لیے بہت کچھ کیا، وہ ان سے بڑی اسٹار تھیں، لیکن انہوں نے پہلے عائشہ عمر کے ساتھ فلرٹ کیااور پھر اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی۔

ایک صارف نے اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب ملک نے دوسری شادی کر لی لیکن بابر اعظم کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

ماریہ لکھتی ہیں کہ ثانیہ مرزا سے بھی بلے باز چھن گیا۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ جن سے ان کا ایک بیٹا ہےجس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔ جب کہ پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی شادی 2020 میں عمیر جسوال سے ہوئی تھی اور 2023 سے ان کی طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں 2022 سے گردش کر رہی تھیں لیکن ان دونوں میں سے کسی نے بھی اسے تسلیم نہیں کیا۔

لیکن چند روز قبل ثانیہ مرزا کی ایک انسٹا گرام پوسٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی جس میں انہوں نے لکھا تھاکہ ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں۔‘

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

انہوں نے لکھا کہ مواصلت(معلومات کا تبادلہ) مشکل ہے۔ بات چیت نہ کرنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

سابق ٹینس اسٹار نے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گا۔ لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔’

ثانیہ مرزا کی اس انسٹاگرام اسٹوری سے ان کی شعیب ملک سے طلاق کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp