یوگنڈا کی وزیر اعظم سے پاکستانی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمہوریہ یوگنڈا کی وزیراعظم روبینہ نبانجا سے یوگنڈا میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ کی قیادت میں وفد نے تفریحی مقام مینیونیو میں غیر وابستہ ممالک کی تنظیم (این اے ایم) کے سربرہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یوگنڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد حسن وزیر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے پاکستان اور یوگنڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کمپالا میں ہونے والے ’نام ‘ کے سربراہی اجلاس کے موقع پرسفیر سید حیدر شاہ نے روانڈا کے خارجہ امور کے ایم او ایس جیمز کیریبی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں جیمز کیریبی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp