شکاگو میں شہری ’چوہے کا گڑھا‘ بھر جانے پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شکاگو شہر کی ویسٹ روسکو اسٹریٹ کی کمیونٹی نے کئی دن کی جدوجہد کے بعد اس جگہ کو ڈھونڈ نکالا ہے  جو ’چوہے کا گڑھا ‘ کے نام سے مشہورہے۔

فٹ پاتھ پر چوہے کی شکل کے بنے اس چھوٹے سے گڑھے کو ایک مقامی شخص نے سمینٹ سے بھر دیا تھا، جس پر مقامی کمیونٹی تاریخ مٹانے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کر رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے1990 کی دہائی میں ویسٹ روسکو اسٹریٹ کے 1900 بلاک کے فٹ پاتھ پر ہونے والے گیلے پلستر پر صبح کے وقت اچانک ایک گڑھا پڑا ملا، جو ایک چوہے کی شکل کا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے اس پورے علاقے میں یہ ’چوہے کا گڑھا‘ کے نام سے انتہائی مقبول ہو گیا۔

لیکن حال ہی میں یہ ’چوہے کے نشان کا گڑھا‘ اچانک سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوا جب سوشل میڈیا صارفین نے اس نشان کے غائب ہونے کی اطلاع دی اور اس کی سخت مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ نشان میں نظر آنے والے اس جانور کو ’چیملی‘ کا نام دیا گیا تھا، جو بظاہر چوہے کی شکل کا معلوم ہوتا ہے لیکن کچھ پڑوسیوں اور جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا زیادہ امکان ہے کہ یہ گڑھا نما نشان ایک چھوٹی گلہری کا ہو جو سیمنٹ کے گیلے پلستر پر درخت سے نیچے گر گئی تھی۔

جمعہ کو مقامی کمیونٹی کو نظر آیا کہ اس گڑھے کو تو رات کے وقت کسی نے کنکریٹ یا پلاسٹر جیسے مادے سے بھر دیا ہے۔ مقامی کمیونٹی نے اس نشان کو محفوظ اور دوبارہ بحال کرنے کے لیے اس میں بھرے مادے کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔

اس کے لیے مقامی کمیونٹی کی جانب سے اس گڑھے کے پاس سکے بھی رکھے گئے تاکہ ان کے لیے اس گڑھے کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ادھر مقامی کمیونٹی کے ایک باشندے جانتھن ہویل نے میڈیا کو بتایا کہ تاریخ کا تحفظ اہم بات ہوتی ہے۔ ’چوہے کا یہ گڑھا‘ یہاں کی ایک تاریخی تختی کے طور پر محفوظ ہے اور اس لیے ہمیں اسے کھود کر دوبارہ بحال کرنا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp