فلوریڈا میں شہریوں کو خوفزدہ کرنے والی پراسرار آواز کیا ہے؟

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹمپابے کے سمندر سے ایسی پر اسرار آوازیں آ رہی ہیں، جنہوں نے ساحل سمندر پر بسنے والے افراد کو خوفزدہ کر دیا ہے تاہم یہاں کا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آواز ’بلیک ڈرم مچھلی‘ کی ہو سکتی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک سائنسدان کا کہنا ہے کہ ٹمپابے کے ساحل سمندر کے قریبی علاقے کے رہائشیوں کو خوفزدہ کرنے والی پر اسرار آواز ممکنہ طور پر ’ بلیک ڈرم مچھلیوں ‘ کی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹمپابے کے ساحلی علاقوں میں رہائش پذیر کمیونٹی نے 2021 میں بھی وقفے وقفے سے آنے والی ان پر اسرار آوازوں کی شکایت کی تھی جس کے بعد سے اب تک اس کی اصلیت کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا کہ آیا یہ پر اسرار آوازیں کہاں سے اور کس چیز کی ہو سکتی ہیں۔

موٹے میرین لیبارٹری اور ایکویریم کے سینیئر سائنسدان جیمز لوکاسیو کا کہنا ہے کہ یہ آواز خلیج میں موجود بلیک ڈرم مچھلیوں سے کی ہو سکتی ہے۔

جیمز لوکاسیو کا دعویٰ ہے کہ یہ مچھلیاں اپنے ملاپ کے موسم کے دوران ایسی آوازیں نکالتی ہیں جیسے زور سے کوئی ڈھول پیٹ رہا ہو، یہ اپنے ملاپ کے دوران تیرتے ہوئے پھڑ پھڑاتی ہیں اور ڈھول کی سی پر اسرار آواز نکلتی ہے، جسے پانی میں کئی میل دور تک سنا جا سکتا ہے، تاہم ان کے اس دعوے کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی۔

لوکاسیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگرچہ یہ کم فریکوئنسی والی آواز ہے لیکن یہ آواز بہت دور تک سفر کرتی ہے۔

ادھر ٹمپابے کی ایک مقامی رہائشی خاتون سارہ ہیلی، جنہوں نے ہفتے کی رات یہ آواز سنی، نے کہا کہ انہوں نے بلیک ڈرم مچھلی کی آوازوں کی ریکارڈنگ بھی سنی اور میرا خیال ہے کہ اس بارے میں لوکاسیو کا مفروضہ درست ہے۔ میں نے بالکل یہی آواز سنی ’ اس آواز کا لہجہ اور تال ایک جیسا ہے۔

ادھر سارہ ہیلی اب 2،500 ڈالر جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ لوکاسیو پانی کے اندر ریکارڈنگ والا کوئی آلہ نصب کر سکیں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا یہ آواز بلیک ڈرم مچھلی سے آ رہی ہے یا نہیں۔ لوکاسیو نے کہا کہ اگر فنڈنگ کا ہدف پورا کر لیا گیا تو یہ سامان چند دنوں میں پانی میں نصب کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp