بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن سنسنی خیز مقابلوں، بڑی کامیابیوں کے ساتھ جاری ہے۔ سیزن کا چھٹا میچ جس میں فارچون باریشال کا کھلنا ٹائیگرز سے مقابلہ تھا ، سوشل ٹائم لائنز پر خوب سرخیوں میں ہے۔ اس کی وجہ بھی دلچسپ ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ میچ کے دوران پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ایک ہی اوور میں 3نو بالز کرا کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا. اسپنر ہونے کے باوجود ایک ہی اوور میں 3نو بالز کروانے پر جہاں صارفین نے خوب تبصرے کیے، وہیں یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا یہ اسپاٹ فکسنگ تو نہیں؟
شعیب ملک گزشتہ کئی روز سے اپنی تیسری شادی کی وجہ سے سرخیوں میں تھے لیکن اس میچ کے بعد صارفین کی توجہ ان کی شادی سے ہٹ کر اسپاٹ فکسنگ کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شعیب ملک کی نوبالز کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے جہاں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے طنز ومزاح سے بھرپور تبصرے کیے ۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا شعیب ملک نے خود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 3نو بالز کروادیں۔
Shoaib Malik bowled three no balls in an over in BPL today. Paid tribute to his three marriages. #ShoaibMalik
— Temba Bashira (@tembu_699) January 22, 2024
گفتگو مزید آگے بڑھی تو ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ایک ہی اوور میں 3نو بالز ؟ یہ ہو کیا رہا ہے؟
3 no balls by Shoaib Malik in an over, What’s Happening in BPL? 🙄🙄 pic.twitter.com/XZHtG92O5Q
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) January 22, 2024
ایک اور صارف نے لکھا یہ فکسنگ ہے ، ایک اسپنر ایک ہی اوور میں 3نو بالز کیسے کروا سکتا ہے؟
Fixing, how can spinner do that 😞😞😲😲😲😲😲
Totally fixed, fixed fixed#BPL2024 #ShoaibMalik pic.twitter.com/O9LseV4EjG
— Adnan hassan (@crickpure) January 22, 2024
واضح رہے کہ باریشال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ مشفق الرحیم نے 39 گیندوں پر 68* رنز بنائے۔ 188 رنز کا ہدف ٹائیگرز نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ٹائیگرزکے انعام الحق اور ایون لیوس نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس جیت کے بعد، اب ٹائیگرز پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آگئے ہیں۔