برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘ نے جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا ایک مضمون شائع کیا جس کے بعد یہ مضمون ان کے ایکس اکاؤنٹ پر بار بار ری پوسٹ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ رات ایک بار پھر یہ مضمون ان کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا جس کے بعد عمران خان کا یہ مضمون اشاعت کے بعد سے 9 مرتبہ پوسٹ کیا جاچکا ہے ۔
دی اکنامسٹ نے ایک بار پھر مضمون کو ری پوسٹ کیا تو طنزومزاح کے رسیا پاکستانی صارفین کی تو جیسے چاندی ہوگئی، کمنٹ باکس میں تبصروں کا ایک انبار لگا دیا، تحریک انصاف کے حامی صارفین نے جہاں عمران خان کے حق میں تبصرے کیے وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے کو اب یہ مضمون بار بار پوسٹ نہیں کرنا چاہیے ۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’فیر آیا جے اکانومسٹ۔ ایک واری فیر‘
فیر آیا جے اکانومسٹ۔ ایک واری فیر https://t.co/yKc9pnHHdM
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 22, 2024
سابق وزیراعظم کے مشیر احمد جواد نے لکھا اکنامسٹ کی عمران خان کے آرٹیکل کی تاریخ ساز گلوبل فالوونگ کے بعد پہلی دفعہ دو ہفتے کے بعد دوبارہ ری ٹویٹ کیا ہے اور دوسری دفعہ بھی یہ ٹویٹ اکنامسٹ کی سب سے زیادہ فالو کی جانی والی ٹویٹ بن گئی ہے۔
اکنانومسٹ کی عمران خان کے آرٹیکل کی تاریخ ساز گلوبل فالونگ کے بعد پہلی دفعہ دو ہفتے کے بعد دوبارہ ری ٹوئیٹ کیا ہے اور دوسری دفعہ بھی یہ ٹوئیٹ اکانومسٹ کی سب سے زیادہ فالو کی جانی والی ٹوئیٹ بن گئی ہے
اکانومسٹ نے نگرانوں کے احتجاجی لیٹر کو کچرے میں پھینک کر نگرانوں کو اُنکی اوقات… https://t.co/xeimOig9oc
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) January 23, 2024
صحافی صابر شاکر نے لکھا ــ اکانومسٹ نے پھر چھیڑ دیا
اکانومسٹ نے پھر چھیڑ دیا https://t.co/1Ki5T0ymL0
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) January 23, 2024
ایک اور صارف نے لکھا اکنامسٹ کا ایڈمن عمران خان کا مداح لگتا ہے ۔
Admin of The Economist is a big Imran Khan fan. https://t.co/A0e4jrE8oJ
— عاقد (@aquidtweets) January 22, 2024
صارف ارسلان بلوچ نے لکھا اکانومسٹ ایک دفعہ پھر میدان میں۔ کوئی مرتضیٰ سولنگی کو خبر دو۔
اکانومسٹ ایک دفعہ پھر میدان میں۔
کوئی مرتضیٰ سولنگی کو خبر دو۔ https://t.co/oadWiHV1Sa— Arslan Baloch (@balochi5252) January 22, 2024
واضح رہے کہ عمران خان کے دی اکنامسٹ میں مضمون کے حوالے سے نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غیرملکی جریدہ ’دی اکنامسٹ‘ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے شائع ہونے والے مضمون کے حوالے سے ایڈیٹر سے پوچھ رہے ہیں۔
مرتضی سولنگی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ بات حیران اور پریشان کن ہے کہ میڈیا کے ایک معزز ادارے نے ایک ایسے فرد کے نام سے مضمون شائع کیا جو جیل میں ہے اور اسے سزا ہو چکی ہے۔