ڈپٹی کمیشنر ڈی اسماعیل خان نے خیبر پختونخوا میں سیاسی اجتماعات پر خودکش حملوں کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں دفعہ 144نافذ کردی۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خدشات ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ لکی مر وت، بنوں اور ٹانک میں بھی بغیر اجازت اجتماعات، جلسے جلوسوں اور کا رنر میٹینگ پر پابند ی عائد کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کا نفاذ 21 فروری تک جا ری رہے گا۔
پنجاب میں بھی دفعہ 144 کا نفاذ
دریں اثنا عام انتخابات 2024 کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت لائسنس اور غیر لائسنس والے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے فوری نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی سمیت سیاسی گروپوں کے جھگڑوں کے خدشات ہیں جن کے پیش نظر 12 فروری تک پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔