فیکٹ چیک: کیا ڈی جی آئی ایس آئی کی طلبہ کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگے؟

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آج لاہور میں درجن بھر یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات سے ملاقات کی اور اس دوران سوال و جوابات کا سیشن ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے سیاسی و اقتصادی صورتحال، اندرونی استحکام، علاقائی سلامتی، یوتھ کا پاکستان کی آبادی میں بہترین تناسب، سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت اور کردار، تنوع میں اتحاد (مذہبی، فرقہ ورانہ، نسلی اور لسانی) پر روشنی ڈالی۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی مختصر بات چیت کے بعد طلبا وطالبات نے تقریباً 50 سوالات کیے جن کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے مدلل جوابات دیے اور ہر سوال پوچھنے والے کو داد بھی دی۔ اس موقع پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس آئی نے کہاکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کشمیر کے مسئلہ کے پائیدار حل کے بغیر ممکن نہیں۔

مغربی سرحد پر لگنے والی باڑ کے بارے میں سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس آئی نے کہاکہ بارڈر ریگولیشن پاکستان کی خود مختاری اور سیکیورٹی کے لیے اہم ہے۔ غیر قانونی اسپیکٹرم بشمول اسمگلنگ کے لیے بارڈر کراسنگ کو آفیشل گیٹس تک محدود کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی طلبا و طالبات کے ساتھ اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی موجودگی میں وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے گئے ہیں۔

وی نیوز نے اس حوالے سے تحقیق کی کہ کیا واقعی ڈی جی آئی ایس آئی کی موجودگی میں سیاسی نعرے لگائے گئے ہیں تو اس کا جواب نفی میں ملا۔ تاہم کچھ مخصوص لوگوں کی جانب سے ایسا پروپیگنڈا ضرور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp