سندھ: عام انتخابات کے دوران ایک لاکھ 22 ہزار پولیس، 10 ہزار رینجرز اہلکار تعینات ہونگے

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ میں عام انتخابات کے لیے ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اور 10 ہزار رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ اعدادوشمار وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے منگل کو کراچی میں نگراں وفاقی وزیر برائے مواصلات شاہد اشرف تارڑ کی سربراہی منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں پیش کیے گئے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ  نے بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے تعینات ہونے والے بالترتیب رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں بتایا۔

اجلاس میں انتخابات کے لئے انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ  لیا گیا۔ نگراں وزیر نے کہا کہ حکومت انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کی ہدایات پر عملدرآمد کرائے گی۔


چیف سیکریٹری سندھ فخر عالم نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

فخر عالم نے اجلاس کو حکومت کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ شرکا کو یہ بھی بتایا کہ سندھ  حکومت نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp