لاہور ، ملتان اور پشاور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، دمام اور شارجہ سے لاہور آنے والی پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ پشاور ایئرپورٹ کے لیے اندورون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے پرواز تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیر سیال کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز ایس آئی ایف 743 کو کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، شارجہ سے لاہور آنے والی پاکستان ایئرلائن کی پرواز PK186 بھی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

گلف ائیر کی بحرین سے پشاور آنے والی پرواز 784 تاخیر کا شکار ہے، دوحہ سے پشاور آنے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کیوآر 600 بھی تاخیر کا شکار ہے، ایئر عریبیہ کی شارجہ سے پشاور آنے والی پرواز جی 9554 تاخیر کا شکار ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کی دبی سے پشاور آنے والی پرواز ایمریٹس 636 ، ایئر عریبیہ کی راس الخیمہ سے پشاور آنے والی پرواز 9864 بھی تاخیر کا شکار ہے، فلائی جناح کی کراچی سے پشاور پرواز 9865 ، گلف ایئر کی بحرین سے پشاور پرواز 785 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

پشاور سے دوحہ پرواز قطر ائیر ویز 601 ، ائیر عریبیہ کی پشاور سے شارجہ جی9555 ، ائیر عریبیہ کی پشاور سے راس الخیمہ پرواز جی9865 بھی تاخیر کا شکار ہے، پشاور سے کراچی فلائی جناح 9پی866 تاخیر کا شکار ہے، پشاور سے دبی پرواز ایمریٹس 637بھی راخیر کا شکار ہے۔

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل پر اس وقت شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 0100 میٹر ہے، دو گھنٹے تک لاہور ائرپورٹ پر حد نگاہ 350 میٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ائیر عریبیہ جی9-558/559 شارجہ سے ملتان اور ملتان سے شارجہ ، ائیر عریبیہ ابوظہبی 3ایل-335/336 ابوظہبی سے ملتان اور ملتان سے ابوظہبی تاخیر کا شکار ہیں۔

 پی کے 222/231 دبئی سے  ملتان اور ملتان سے کراچی اور پی کے330/221 کراچی سے ملتان اور ملتان دبئی کے لئے منسوخ کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp