بھارتی بیٹر سوریا کُمار یادیو دوسری مرتبہ ٹی20 پلیئر آف دا منتھ کا اعزاز لے اُڑے

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی نے سال 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا  ہے۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو سال 2023 میں شاندار کارکردگی دکھا کر مینز ٹی ٹوئنٹی  کرکٹر آف دی ایئر قرارپائے، انہوں نے یہ اعزاز مسلسل دوسری بار حاصل کیا ہے۔

سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 ٹی20 اننگز میں 48.86 کی اوسط سے 733 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 155.95 رہا۔

دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی پلیئر رہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے ۔

آئی سی سی نے  مینز اور ویمنز  ٹی ٹوئنٹی کرکٹر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟