ٹک ٹاک میں آٹواسکرولنگ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔  اگر آپ روزانہ کئی گھنٹے ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں تو یقیناً انگلیوں سے اسکرین کو بار بار اسکرول کرنا پڑتا ہوگا۔ مگر ویڈیو شیئرنگ ایپ میں آٹو اسکرولنگ فیچر کے ذریعے آپ اسکرین کو چھوئے بغیر بھی مختصر ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

آٹو اسکرول فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹک ٹاک کے فار یو پیج میں کسی ویڈیو پر انگلی دبا کر رکھیں، یعنی بالکل اس طرح جب آپ کسی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہیں۔

اس کے بعد نیچے آٹو اسکرول بٹن پر کلک کر دیں (اگر یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو تو)۔

ایسا کرنے کے بعد ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ میں جب ایک ویڈیو ختم ہوگی تو خودبخود دوسری ویڈیو اسکرین پر آجائے گی۔

البتہ اگر آٹو اسکرولنگ کے دوران کوئی فوٹو پوسٹ سامنے آگئی تو اسکرولنگ رک جائے گی۔

اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی اور اب بھی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق آٹو اسکرولنگ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے