سوشل میڈیا پر سینئر صحافی ندیم ملک کا ایک انٹرویو زِیر بحث ہے جس کی وجہ سے ندیم ملک اور خاور مانیکا کے بھائی احمد رضا مانیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، تنقید کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ سیاسی انٹرویو کے لیے مذہبی جگہ کا انتخاب ہے۔ صارفین کا کہنا ہےکہ بزرگ ہستی کی آخری آرام گاہ کی توہین کی گئی ہے، مزار میں بیٹھ کر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے، سیاست کا یہ انداز کسی صورت قابل قبول نہیں۔
صحافی طارق متین کا کہنا تھا کہ اس پوری گفتگو کو سن کر آپ کی سنجیدہ رائے کیا ہے؟ میرا خیال ہے کہ بزرگ ہستی کی آخری آرام گاہ کی توہین کی گئی ہے۔ ایک خاتون اور ایک جیل میں موجود شخص کی یہاں بیٹھ کر کردار کشی کی کوشش کی گئی ہے۔ عمران خان اپنی نجی زندگی میں اچھا یا برا کچھ بھی ہو سکتا ہے مگر اس کی سیاست ڈسکس کرنے کا یہ انداز کسی بھی لحاظ سے قابل تعریف نہیں۔
جس طرح پھول منگوائے گئے اور یہ سب کیا گیا بہت ہی نامناسب ہے۔ ترین کو بھی سب کچھ کہنے کے بعد عوامی رد عمل کے بعد جان چھڑانا مشکل ہو رہا تھا ایسا ہی آگے جا کر مزید ہو سکتا ہے۔ اللہ رحم فرمائے۔ عمران خان سے سیاسی مقابلہ اس حد تک ناممکن ہو گیا ہے کہ اب یہ کرنا پڑ رہا ہے ۔
یا وحشت ، اس پوری گفتگو کو سن کر آپ کی سنجیدہ رائے کیا ہے ؟ میرا خیال ہے کہ بزرگ ہستی کی آخری آرام گاہ کی توہین کی گئی ہے ۔ ایک خاتون اور ایک جیل میں موجود شخص کی یہاں بیٹھ کر کردار کشی کی کوشش کی گئی ہے ۔ عمران خان اپنی نجی زندگی میں اچھا یا برا کچھ بھی ہو سکتا ہے مگر اس کی… https://t.co/FKrWx10d4R
— Tariq Mateen (@tariqmateen) January 25, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ یہ انتہائی غلط رجحان ہے، ایسی مذہبی جگہ سے سیاست اور الزام تراشی کا کھیل ختم ہونا چاہیے لوگ احترام کے ساتھ یہاں دعا کرنے آتے ہیں اور ہم اپنے ایجنڈے پورے کر رہے ہیں۔
Its a wrong trend .politics and blame game should b out of such places.people come here with regard and respect and pray …and we r fulfilling our agendas
— Iqra Haris (@iqra_shehzad) January 25, 2024
محمد عرفان نے ندیم ملک اور احمد رضا مانیکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے تو بزرگان دین کی بھی لاج نہیں رکھی۔
میری جتنی نقص علم ہے اس لحاظ سے تو انہوں نے بزگان دین کی بھی لاج نہیں رکھی
— mohammad irfan awan (@ifeeawan) January 25, 2024
ساجد نواز لکھتے ہیں کہ میں اس انٹرویو کے بعد ندیم ملک کو ان فالو کر رہا ہوں ۔
انتہائی پستی کا شکار ہے صحافت پاکستان میں آج ندیم ملک کو ان فالو کررہا ہوں انکے اس انٹرویو کے بعد
— Sajid Nawaz Wattu (@Sajidnawazwattu) January 25, 2024
واضح رہے کہ احمد رضا مانیکا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران خان بشریٰ بی بی سے دم کرواتے تھے۔ اس وجہ سے ان کے معتقد ہو گئے تھے اور یہ باتیں عمران خان نے مجھے خود بتائی تھیں۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے کہا تھا میری دعا سے ہی آپ وزیراعظم بنیں گے اور ایک دن آئے گا کہ فیصلے پاک پتن سے ہوں گے۔