یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیااتوار بازار میں مہیا کی جائیں، نگران وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کردیں

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسلام آباد میں شہریوں کو بہتر اور پر امن معیار زندگی کے لیے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے۔

نگران وفاقی وزیر کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب تمام اشیائے صرف اتوار بازار میں بھی مہیا کی جائیں گی۔ جب کہ کارخانہ دار قیمت لاگت پر اشیا صرف مہیا کریں گے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں 3 روز منعقد ہونے والے افراد سستے بازاروں کو 5 دن منعقد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں مزید سستے بازار قائم کرنے کا ضلعی انتظامیہ کو احکامات دیے گئے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ نے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات جلد از جلد بہتر بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے، دوسری جانب تمام تھانہ جات کی تعمیر اور تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح پرامن اسلام آباد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp