جہاں امن نہیں وہاں کی معیشت مضبوط نہیں ہوتی، مولانا فضل الرحمان

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ جس ملک میں امن نہ ہو وہاں کی معیشت بھی مضبوط نہیں ہوتی، ہماری معیشت ناقص صورتحال کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے۔ حکومتی پالیسی کے سبب ہی معیشت کمزور یا مضبوط ہوتی ہے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال ملک پر فتنہ مسلط تھا، اس فتنے نے منصوبہ بندی کے تحت ملکی ایجنڈے اور معیشت کو نقصان پہنچایا۔ آج معیشت کی جو حالت ہے اسی فتنہ کی بدولت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری سیاست شریعت کے مطابق ہے، شریعت پر چلنے کے لیے علم کا ہونا بہت ضروری ہے، دینی علم کی پختگی کے بغیر سیاست کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جانی، مالی عزت وآبرو کے حقوق اور ان کا تحفظ اہم مسئلہ ہے، آج جو سیاست ہو رہی ہے وہ شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔ اس کو مفادات کی جنگ کہہ سکتے ہیں، مگر یہ سیاست نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات زور شور پر ہیں، اور ہرامیدوار سوچتا ہے کہ کامیابی کے لیے الیکشن لڑوں گا، عوام نے منتخب کرنا ہے لیکن عوام سے یہی چاہتے ہیں کہ سوچ سمجھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی