بلاول نے نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے پی ٹی آئی ووٹرز سے مدد مانگ لی

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکنان اپنا غصہ ضائع نہ جانے دیں، میرا ساتھ دیں مل کر نواز شریف کا راستہ روکیں گے۔ ایک حکمت عملی کے تحت ووٹ دیں اور بس یہ سمجھ لیں کہ انتخابات میں 2 ہی پارٹیاں ہیں، اس شیر کو ہم روکیں گے، کیونکہ سازش کو ناکام کرنے کا ایک ہی موقع ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے پیپلز پارٹی پنجاب میں موجود نہیں وہ یہاں آکر دیکھ لیں۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مکمل طور پر جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہی پاکستان کو جمہوریت پسند ملک بنا سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے منشور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ منشور پرعمل کرکے ملک کو خوشحال بنائیں گے، مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ، کسانوں کو کسان کارڈ بنا کر دیں گے۔ کچی آبادیوں کو ریگولرائز کروائیں گے۔ نوجوانوں کے روزگار کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے، خواتین کو گھر کے مالکانہ حقوق دلوائیں گے اور ہر ضلع میں تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔

’8 فروری کو تیر پر مہر لگائیں تمام وعدوں پر عمل ہوگا، ہم نے شیر کے شکار کا بندوبست کرنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ ضیا آئی جے والی ن لیگ ہے، یہ وہی پرانی ضیا والی ن لیگ ہے۔ ن لیگ کے کارکنان نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے لیے ظلم برداشت کیا ہے لیکن ان کی جماعت نے اپنا نظریہ چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ٹارگٹ بن چکا ہے کہ جو بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کروں گا، میرے لیے حرام ہوگا کہ کسی کی بیٹی کو جیل میں ڈالوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟