فیکٹ چیک: کیا عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 دن کی تعطیلات ہوں گی؟

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تاہم اب ملک بھر کے مختلف حصوں میں روایتی انتخابی گہما گہمی بھی شروع ہو گئی ہے، عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر کی تعلیمی اداروں کو میں 8 دنوں کی تعطیلات ہونے کی خبر سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہے۔

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا واقعی 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں 4 فروری سے لے کر 11 فروری تک ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی؟ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمکس فیڈرل بورڈ مرزا علی نے بتایا کہ اس وقت چھٹیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر بھی عام تعطیل ہوگی

عام انتخابات سے قبل آنے والے اتوار 4 فروری کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی جس کے بعد 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر بھی عام تعطیل ہوگی، کہا یہ جا رہا ہے کہ 6 فروری سے لے کر 10 فروری تک عام انتخابات کے سلسلے میں تعلیم اداروں میں چھٹیاں دی جائیں گی کیونکہ اساتذہ اور دیگر عملہ الیکشن ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہوگا۔

فی الحال چھٹیوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا

اس طرح 10 فروری تاریخ تک عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے عام تعطیلات ہوں گی، جس کے بعد 11 فروری کو اتوار کی ایک اور تعطیل ہوگی اس طرح مجموعی طور پر 4 فروری سے لے کر 11 فروری تک تعلیمی ادارے بند ہوں گے اور 8 دنوں کی عام تعطیل ہوگی، تاہم فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکڈیمکس مرزا علی نے وی نیوز کو بتایا کہ فی الحال چھٹیوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا یہ سب خبریں ویسے ہی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اس وقت کوئی ایسی تجویز زیر غور بھی نہیں ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp