بلوچستان: الیکشن کمیشن آفس اور قبائلی رہنما پر حملے، پولیس اہلکار شہید، 2 افراد زخمی

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تربت میں ریجنل الیکشن کمیشنر کے دفتر پر فائرنگ اور سوئی میں قبائلی رہنما پر حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے جنوب مغرب میں واقع ضلع تربت میں ریجنل الیکشن کمیشنر آفس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نمروز ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جو واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں لنڈونالا کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے 2 بھائی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم دھماکہ کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp