امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک لائبریری کو ایک ایسی کمپکٹ ڈسک (سی ڈی) ملی ہے جو 35 سال قبل اس لائبریری سے حاصل کی گئی تھی، 35 سال بعد نامعلوم شخص نے اس ’سی ڈی ‘ کو واپس لائبریری کے ریٹرن باکس میں ڈال دیا۔
پرنس جارج کاؤنٹی میموریل لائبریری سسٹم کے حکام کا کہنا ہے کہ لائبریری میں کام کرنے والے حکام حال ہی میں اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہیں لائبریری کے ریٹرن باکس سے 1989 میں چیک آؤٹ کی گئی ایک گلابی فلائیڈ کمپکٹ ڈسک ( سی ڈی ) ملی، جسے لائبریری سے حاصل کیے گئے ملی، جسے لائبریری سے حاصل کیے گئے 35 سال گزر گئے تھے۔
Better late than never! Check out what the team at the Laurel Branch Library pulled from the return box this morning. This is @PinkFloyd's "Wish You Were Here" CD, which was added to our collection 35 years ago! Bet they're glad PGCMLS went #FineFree pic.twitter.com/Gea3Pvwe0r
— Prince George's County Memorial Library System (@PGCMLS) January 12, 2024
پرنس جارج کاؤنٹی میموریل لائبریری سسٹم کے حکام کا کہنا تھا کہ لوریل برانچ لائبریری کا عملہ کا کہنا ہے کہ ’ سی ڈی ‘ کو لائبریری کے ریٹرن باکس میں رکھا گیا تھا اور اسے حاصل کیے ہوئے اتنا طویل عرصہ ہوچکا تھا کہ یہ اب لائبریری کے کمپیوٹر سسٹم میں بھی موجود نہیں تھی اس لیے اسے واپس کرنے والا شخص کون ہے یہ لائبریری کے لیے بھی ایک معمہ بن گیا ہے۔
واپس کرنے والے شخص کی تلاش کے لیے لائبریری نے اعلان کیا کہ اس سی ڈی کو حاصل کرنے والے کو منظر عام پر آ جانا چاہیے اور اس سے کسی بھی طرح کوئی فیس بھی نہیں لی جائے گی۔
یہ سی ڈی ایک مشہور بینڈ کے 1975 کے مشہور البم ’ کاش آپ یہاں ہوتے‘ کی کاپی ہے، یہ سی ڈی لائبریری کے ڈیجیٹل سسٹم میں بھی اب موجود نہیں تھی۔
لائبریری میں کام کرنے والی ایلا الونسو نے بتایا کہ وہ انگلش راک بینڈ کے البم کو ریٹرن باکس میں دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ الونسو نے کہا کہ سی ڈی سے یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ کب ادھار لی گئی تھی کیونکہ اس کا لیبل خراب ہوچکا ہے اور طویل عرصہ ہونے کے بعد ہماری لائبریری کے آئٹم ریکارڈ سسٹم سے بھی حذف ہو چکا ہے۔ تاہم جو چیک آؤٹ تاریخیں دکھائی دے رہی ہیں وہ 1989 کی ہیں، جس سے یقین ہوگیا ہے کہ یہ اسی وقت کی بات ہے۔
الونسو نے اسے واپس کرنے والے کی تعریف کی اور کہا کہ بھلے ہی اس نے کچھ دہائیوں کی تاخیر سے ایسا کیا ہو۔
لیکن اس سے ایک بات ظاہر ہوتی ہے کہ لوگ واقعی اس بات کو یقینی بنانے کی پرواہ کرتے ہیں کہ کمیونٹی کو مواد تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، چاہے یہ صرف پرانی یادوں کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔