عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں، فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی اور انٹرنیشنل صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد 2040 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔