زلمی 240 رنزکادفاع نہ کرسکی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی 240 رنز کادفاع بھی نہ کرسکی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کو8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔ یوں بابراعظم کے 115 رنز بھی رائیگاں گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیسن رائے نے کولن انگرام کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کاریکارڈ توڑدیا اور63 گیندوں پر 145 رنز بنا ڈالے۔ انگرام نے 2019 میں شارجہ میں 127رنز اسکور کیے تھے۔

 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز اسکور کیے جس میں کپتان بابر اعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب 34 گیندوں پر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

پشاور زلمی کے بیٹر رومین پاؤل نے بھی بہترین بلے بازی کی اور18 گیندوں پر 35 رنزاسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے۔ جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ڈووین پریٹوریئس نے صائم ایوب کی وکٹ لی اور بابر اعظم رن آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا

پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اوراوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔کپتان نے 3چھکوں اور 15چوکوں کی مدد سے 115 رنزبنائے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور18 اعشاریہ 2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ کوئٹہ کو پہلا نقصان 41 رنز پر ہوا جب مارٹن گپٹل 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعدول سمیڈ 26 رنز اسکور کرکے میدان سے چلتے بنے۔ پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp