بھارت کے یوم جمہوریہ پر فرینکفرٹ میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مقیم کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے ارکان نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاک – ای یو فرینڈ شپ فورم کے صدر عنصر بٹ نے مظاہرے کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں

شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی جانب سے مختلف اقلیتوں پر روا رکھے جانے والے مظالم بارے احتجاجی نعرے درج تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے ظلم و ستم کی آگ سلگا رہا ہے بلکہ بھارت میں مقیم اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا بھی مرتکب ہو رہا ہے۔

بھارت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے دوسرے ممالک میں بھی سرحد پار دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں لپٹی مودی حکومت دراصل ہندتوا کے نظریے کے فروغ و ترویج کے لیے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے اور اقلیتوں کی عباد گاہیں حتیٰ کہ ان کے جان و مال بھی انتہا پسند جنونی جتھوں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں۔

مظاہرے کے شرکاء نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی سنیگن پامالیوں پر بھارت کو کٹہرے میں لانے اور ان مظالم کا سدباب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل