آصفہ بھٹو کے کراچی میں ڈیرے، کیا پیپلزپارٹی شہر قائد کو فتح کر پائے گی؟

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بالآخر کراچی میں اپنی سیاسی مہم تیز کر دی ہے، گزشتہ روز سے آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کراچی کے مختلف مقامات کے دوروں میں مصروف ہیں، ان کا یہ سفر گزشتہ روز چنیسر گوٹھ میں خواتین کنونشن سے شروع ہوا تھا۔

آصفہ بھٹو زرداری آج کہاں جائیں گی؟ اس سے میڈیا بلکل بے خبر تھا، میڈیا نے اپنے ذرائع سے یہ تو پتا چلا لیا کہ وہ آج کراچی میں نکلیں گی لیکن جگہ کا معلوم نہ ہونے کے باعث میڈیا نمائندگان مختلف مقامات پر موجود رہے۔

آصفہ بھٹو زرداری کی کیماڑی آمد

آصفہ بھٹو زرداری نے سیکیوریٹی خطرات کے سبب پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل اور آصف خان کے حلقہ کا دورہ خاموشی سے کرنا چاہا لیکن جب وہ مرکزی الیکشن آفس سے ایک جلوس کی شکل میں آئیں تو اس موقع پر کیماڑی کے رہائشیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگا کر ان کا استقبال بھی کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کیماڑی میں قائم پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن آفس کے سامنے سے آئیں اور زیادہ دیر نا رک سکیں، گاڑی کی سن روف سے باہر نکلیں اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں، پرجوش کارکنان جیے بھٹو اور وزیر اعظم بلاول کے نعرے لگاتے رہے، آصفہ بھٹو کیماڑی ضلع کا ایک راؤنڈ لگاتے ہوئے واپس روانہ ہو گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ