میری بوتل کہاں ہے؟ راحت فتح علی کا اپنے ملازم پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں مقبول پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو اپنے ذاتی ملازم کے ساتھ بد سلوکی اور تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف گلوکار شور شرابہ کرتے ہوئے اپنے ملازم سے پوچھ رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں؟ اور اس کے ساتھ ہی گھریلو ملازم پرلاتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔

آن لائن ویب سائٹ پرگردش کرنے والی مبینہ ویڈیو میں موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کے لیے واسطے دیتارہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟