قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اپنی بیٹنگ ہی نہیں نرم خو طبیعت، پرسکون رویے اور دوستانہ لہجے کی بدولت بھی خاصے مشہور ہیں لیکن حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران بابراعظم کے مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر پر غصے میں آنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
بنگلہ دیش لیگ کے میچ میں ڈورڈینٹو ڈھاکا کے خلاف اننگز کے 13ویں اوور میں رنگپور رائیڈرز کے بابراعظم کی مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر کے ساتھ گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ ویڈیو میں بابر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں آ پ سے بات کر رہا ہوں؟ میں آپ سے بات کر رہا ہوں؟ بحث کے دوران ایمپائر اور ڈورڈینٹو ڈھاکا کے کپتان مصدق حسین نے بابر کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران بھی بابر ناراض ہی نظر آئے۔
“I am not talking to you, i am talking to Myself” 🐐
Never before have I seen King Babar Angry like this 🥵🔥#BabarAzam𓃵
pic.twitter.com/EoVhJnRnbP— 𝗛𝗮𝘀𝘀𝗮𝗻 𝗭𝗮𝗵𝗶𝗱¹⁰ | 🇦🇪 (@Iam_hassan10) January 27, 2024
بابراعظم نے بی پی ایل کے تیسرے میچ میں ڈھاکا کے خلاف 46 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی ٹوٹل 183 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ تیسرے میچ میں بابراعظم کی دوسری نصف سنچری تھی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
بی پی ایل کے پہلے میچ میں بابر اعظم 49 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تھے اور انہوں نے مشکل وقت میں عظمت اللہ زئی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران ایسے معمولی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔