کیا ایپل آئندہ برس سستا آئی فون متعارف کرے گا؟  

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگلی جنریشن کے فلیگ شپ آئی فون سیریز پر محنت کے ساتھ ساتھ، امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی، ایپل ایک ایسے سستے آئی فون کی تخلیق میں بھی مصروف ہے جس کا ممکنہ طور پر نام SE4 بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوپرٹینو نامی ٹیکنالوجی کی ایک بڑی کمپنی آئی فون کے اس مجوزہ نئے ماڈل پر کام کر رہی ہے۔ جسے ایپل 2024 میں باضابطہ طور پر آئی فون SE4 کے نام سے مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ابھی تک آئی فون کے نئے ماڈل SE4کے اجرا کی صحیح تاریخ تو معلوم نہیں لیکن ماضی کے ریکارڈز کو دیکھتے ہوئے توقع کی جاسکتی ہے کہ آئی فون SE4 کا یہ ماڈل سال  2024کے وسط تک متعارف کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ آئی فون SE4کے منظر عام پر جلوہ نما ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن اسمارٹ فون کے بارے میں افواہیں پہلے ہی انٹرنیٹ پر کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئی فون  SE4میں بیجنگ اوریئنٹل الیکٹرونکسکا فراہم کردہ  روشنی کا اخراج کرنیوالا نامیاتی ڈائے اوڈ پر مبنی پینل لگایا جائے گا۔ ’یعنی کمپنی آئی فون کی نئی آنے والی سیریز 15کے مقابلے میں نسبتاً سستا OLED پینل استعمال کر کے اس فون پر اخراجات کم کر سکے گی۔‘

کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون SE4 میں 6.1 انچ کا  OLEDپینل نصب جائے گا۔ ایپل اپنے نئے سستے آئی فون SE4 میں ڈیزائن کے حوالے سے بھی بڑی تبدیلی لاتے ہوئے اسکا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا رکھے گا۔

تصویر:ٹامز گائیڈ

’آئی فون اس ماڈل میں دو عقبی کیمروں کا نظام پیش کر سکتا ہے جو کہ SE سیریز کے لئے فرنٹ کیمرہ پر اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہو گا۔‘

انٹر نیٹ پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق SE4 خصوصیات کے اعتبار سے بڑی حد تک آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہو گا۔اس کا مطلب ہے کہ آنے والے آئی فون ایس ای میں 6.1انچ کے ڈسپلے سمیت A15 بائیونک چپ سیٹ موجود ہو سکتا ہے جو آئی فون 13 کا خاصہ تھا۔

کیمرہ کے لحاظ سے آئی فون SE4 میں ایک بڑے اپ گریڈ کی توقع کی جا رہی ہے۔اب تک ایپل نے آئی فون SE میں فرنٹ اور بیک دونوں کے لئے ایک ہی کیمرہ سیٹ اپ کا انتخاب کیا تھا۔لیکن نئے آنے والے SE4 میں چیزیں بدل سکتی ہیں۔

ایپل کمپنی سے یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ SE4کے ریئیر پینل پر دو سینسرز شامل کیے جائیں گے۔ لیکن یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ آئی فون کا نیا ماڈل SE4  آئی فون 14کے مقابلے میں کارکردگی کے لحاظ سے بہتر نہیں بنایا جاسکتا۔ جس کی وجہ دونوں ماڈلز کی قیمتوں کے درمیان بڑا فرق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp