بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، آصف علی زرداری

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ جو دوست بندوق اٹھائیں ان کو سمجھائیں کہ آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں، جمہوریت پر چلیں۔ کسی کا باپ، بیٹا، بھانجا اور بھتیجا مرتا ہے تو کیوں لوگ اس طرف جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی لڑنے کی بات نہیں کی، پوری کوشش کریں گے کہ بلوچوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔

حب میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کو کراچی کے جیسا ہونا چاہیے، ایک گھنٹے کا فاصلہ ہے لیکن یہاں اسپتال نہیں، اسپتال ہونا چاہیے، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں ہونی چاہیے ہیں۔

’غریب کا کام کرنا عبادت سمجھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہوگی تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے، میں کہتا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور حب دماغ کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ حب  میں بھی اسکول کالجز اور یونیورسٹیاں ہونی چاہیے ہیں۔ حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود جا کر بلوچوں سے بات کروں گا، بلوچستان کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں۔ آپ لوگ بھی میرا ساتھ دیں اور بھولے بھٹکے دوستوں کو واپس آنے کی دعوت دیں۔ اسلام آباد میں بیٹھا ہر شخص سمجھتا ہے کہ وہ بلوچستان کو جانتا ہے۔ لیکن سب کو سمجھنا چاہیے کہ آپ کی، ہماری اور بلوچستان کی بقا جمہوریت میں ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کے لیے جنگ کی اور اب بھی کر رہے ہیں، آپ سب الیکشن والے دن ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ